قومی اسمبلی کا اجلاس اب ہر عام آدمی کی پہنچ میں، اسد قیصر پاکستان کی تاریخ میں آج اہم کارنامہ انجام دیں گے

  • اپ ڈیٹ:
اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر فائل فوٹو اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی ہال اور کاؤنٹر پر کامن مین گیلری کا افتتاح کریں گے۔

اسپیکراسد قیصرکے مطابق اس اقدام سے عام لوگوں کو قومی اسمبلی کے اجلاسوں کی کارروائی دیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ کوئی بھی پاکستانی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھ سکے گا۔

انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے لوگوں کو عوامی نمائندوں سے رابطے میں بھی مدد ملے گی۔

install suchtv android app on google app store