حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی انسانیت اور اسلامی اصولوں کی فتح ہے: صدر

حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی انسانیت اور اسلامی اصولوں کی فتح ہے: صدر حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی انسانیت اور اسلامی اصولوں کی فتح ہے: صدر

صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی انسانیت اور اسلامی اصولوں کی فتح ہے۔

عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوم عاشور اسلامی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب حضرت محمدۖ کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے اہلخانہ اور اپنے جانثار رفقاء کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا اور سانحہ کربلا کو تاقیامت ناقابل فراموش بنا دیا۔

صدر نے کہا کہ نواسہ رسول کی عظیم قربانی ہر سال امت مسلمہ کویاد دلاتی ہے کہ انہیں برائی کی قوتوں کے خلاف جنگ میں اپنی زندگیوں کانذرانہ پیش کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہمار افعل حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات کے مطابق ہوگا جس کا مقصد اسلامی روایات کی بالادستی اور ملک کی ترقی وخوشحالی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں انتہاپسندی، دہشت گردی اورعدم برداشت پرمبنی رویوں کے خلاف جنگ کا بھی عزم کرنا چاہیے۔ انہوں نے ملکی ترقی وخوشحالی اور یوم عاشور کے حقیقی پیغام پر عملدرآمد کے لئے بھی دعا کی۔

 
install suchtv android app on google app store