فواد چودھری نے بھارت کو چاند پر پہچنے کا طریقہ بتادیا، بس 100 کروڑ کی مزید ضرورت

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری فائل فوٹو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت صرف بالی ووڈ کے ذریعے ہی چاند تک پہنچ سکتا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بھارت صرف بالی ووڈ کے ذریعے ہی چاند تک پہنچ سکتا ہے ،بس 100 کروڑ مزید اوریہ لوگ چاند پر پہنچ جائیں گے۔ فوادچودھری کا کہنا ہے کہ انتہا پسند ہمیشہ شکست کھاتے ہیں ۔انہوں نے بھارت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ دوسری کمیونٹیوں کے متعلق اپنی نفرت کو کم کرو۔

 مزید پڑھئے:زمین ہو یا آسمان بھارت کو قبول کرنے سے انکار، مودی منہ کے بل گرا

گزشتہ روز بھارت کی چاند پر اترنے کی کوشش دوسری بار بھی ناکام ہوگئی اور خلائی مشن چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ پہلے رابطہ منقطع ہو گیا اس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی خلائی مرکز سے مایوس ہو کر چلے گئے۔

install suchtv android app on google app store