مقبوضہ وادی کی بگڑتی صورتحال: وزیرخارجہ اور یو این سیکرٹری جنرل کے درمیان آج رابطہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے درمیان رابطہ آج شام پانچ بجے طے ہوگیا فائل فوٹو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے درمیان رابطہ آج شام پانچ بجے طے ہوگیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور یو این سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ آج شام پانچ بجے طے ہوگیا، وزیر خارجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے۔

مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ وادی کی بگڑتی صورتحال پر پاکستان کے سفارتی رابطے جاری ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے درمیان رابطہ آج شام 5 بجے ہوگا۔

وزیر خارجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے اور شاہ محمود قریشی امن و امان کی مخدوش صورتحال سے یو این سیکرٹری جنرل کو آگاہ کریں گے ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ان دنوں فرانس کے دورے پر ہیں۔

مزید پڑھئے: مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر، وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے جاری

وزیراعظم عمران خان کا جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارت کے اقدامات سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات ہیں۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر غیر قانونی کارروائی کرکے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے جعلی آپریشنز کرنے کی اطلاعات پر اظہار تشویش بھی کیا اور کہا کہ بھارت کو ہر قیمت پر قتل عام سے روکنا ہوگا۔ بھارتی اقدامات سے کشمیر میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store