کشمیریوں کیلئے ایک اور بڑی آواز بلند ہو گئی ، مودی کے چہرے پر کیوں اڑنے لگیں ہوائیاں؟ بڑی خبرآگئی

مودی فائل فوٹو مودی

امریکہ کے اہم قانون دان نے بھارتی حکومت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا نفاذ ختم کیا جائے اور دنیا شفافیت کے ساتھ دیکھے کہ وہاں کیا ہور ہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈم سمتھ ہاﺅس آف آرمڈ سروس کے چیئرمین بھی ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی اور برابری کے حقوق کی حفاظت کیلئے پرعزم ہوں ۔امریکی کانگرس کے رکن نے ان اہل خانہ کے لوگوں سے ملاقات بھی جن کے رشتہ دار مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث متاثر ہو رہے ہیں جبکہ انہوں نے بھارت کے امریکہ سفیر سے اس بارے میں بات چیت بھی کی ۔ان کا کہناتھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے میں حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہوں ، مجھے علاقے میں فوج کی تعداد بڑھانے ، کرفیوکے نفاذ اور ذرائع ابلاغ پر پابندی سے متعلق جائز تحفظات ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ میں نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے اپنے حلقے کے جن لوگوں سے بات چیت کی ہے وہ ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ ان کے اہل خانہ ابھی بھی وہیں ہیں اور ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے ۔

install suchtv android app on google app store