مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14دن کی توسیع فائل فوٹو مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 14دن کی توسیع

احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کردی اور دونوں کو 4 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگرملز کیس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے سماعت کی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی صدر مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت میں نیب کی جانب سے مریم نواز اور یوسف عباس کےجسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی گئی۔

مریم نواز کے وکلا کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت نہیں کی گئی ، وکیل نیب نے کہا مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے ، 1990 کی دہائی کی ٹرانزیکشن کی تحقیقات کرنی ہیں۔

احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کر تے ہوئے دونوں کو 4 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

install suchtv android app on google app store