حکومت نے دیوالیہ معیشت کو اپنے پاؤں پرکھڑا کیا، فردوس عاشق اعوان نے کم آمدنی والے افراد کیلئے خوشخبری سنا دی

حکومت نے دیوالیہ معیشت کو اپنے پاؤں پرکھڑا کیا، فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو حکومت نے دیوالیہ معیشت کو اپنے پاؤں پرکھڑا کیا، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت اب بہتر سمت میں جارہی ہے، حکومت نے دیوالیہ معیشت کو اپنے پاؤں پرکھڑا کیا، گردشی قرضوں میں30فیصدکمی آئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم میں پھل دار درخت لگائے جائیں گے، پھل دار درختوں کی کاشت بڑھانے کیلئے نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا۔

سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کیلئےمزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی، پہاڑی علاقوں میں شمسی توانائی کےمنصوبے لگائےجائیں گے، گیس اور بجلی کی چوری روکنے کیلئے ای میٹرنگ کی طرف جارہے ہیں، ای میٹرنگ سےگیس اوربجلی کی چوری روکنےمیں مددملےگی۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام وزرا کو عوامی فلاح وبہبود کیلئے کام کی ہدایت کی تھی، وزیراعظم سٹیزن پورٹل اور شکایت سیل ایک دوسرے سے ڈیٹا شیئر کرینگے، وزیراعظم ہدایت کرچکے ہیں کہ قابل اعتماد تجاویز پیش کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت اب بہتر سمت میں جارہی ہے، حکومت نے دیوالیہ معیشت کو اپنے پاؤں پرکھڑا کیا، وزارت توانائی نے120ارب روپےکی بچت کی، گردشی قرضوں میں30فیصدکمی آئی ہے، مہنگائی اور بےروزگاری حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے۔

صنعتیں بڑھنے سے ہی بےروزگاری میں کمی آئے گی، سی پیک خطے کیلئےگیم چینجر ہے، وزیراعظم نے بیرونی سرمائے میں اضافے کیلئے ون ونڈو آپریشن کی ہدایت کی، پچھلاسال استحکام اور یہ سال تعمیر پاکستان کا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ترکی کے ساتھ اکنامک فریم ورک بنایا ہے، اس فریم ورک کےتحت 9ورکنگ گروپس بنائے جائیں گے، دونوں ملکوں کےدرمیان مشترکہ منصوبے بھی کرنے کی تجویزدی گئی۔

کم آمدنی والے افراد کیلئے5ارب روپے کی منظوری دی گئی، گھریلو تشدد سے تحفظ کیلئے کابینہ نے بل کی منظوری دی ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا جائے گا، پاکستان کا بزنس فری ماحول بنائیں گے تاکہ سرمایہ کار آئیں۔

install suchtv android app on google app store