سلامتی کونسل کا اجلاس جاری: مسئلہ کشمیر پر بریفنگ، کوئی ملک کارروائی ویٹو کرنے کا مجاز نہیں رکھتا

سلامتی کونسل کا اجلاس فائل فوٹو سلامتی کونسل کا اجلاس

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس شروع ہوگیا ہے ۔ کشمیر کا معاملہ سلامتی کونسل میں آخری بار 1971 میں زیر بحث آیا تھا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خط اور چین کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے جس کی تمام رکن ممالک نے حمایت کی تھی۔ اجلاس میں اقوام متحدہ کے شعبہ امن سازی و سیاسی امور کے حکام کشمیر پر بریفنگ دینگے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سلامتی کونسل کو کشمیر میں موجودہ حالات اور ایل اوسی کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کا اجلاس کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی پامالی پر بلایا گیا ہے ۔ بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن کونسل کے تمام رکن ممالک نے اجلاس بلانے کی حمایت کی، پاکستان یا بھارت میں سے کسی کو بھی اس اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کشمیر کے معاملے پر ہونے والے اجلاس کوکوئی ممبر ویٹونہیں کرسکتا، اس وقت سلامتی کونسل کی میزپرکوئی قرارداد نہیں ہے،صورتحال خراب ہوئی تو اوپن بحث بھی ہوسکتی ہے، کونسل فیصلہ کرے گی کہ آگے کیسے چلنا ہے،کونسل کی صوابدید ہے کہ وہ پریس سٹیٹمنٹ جاری کرے یا نہ کرے۔

install suchtv android app on google app store