8ماہ کی بچی کی دیکھ بھال کے لیے رکھی آیا ایسا کیا کرتی تھی بچی اسے دیکھتے ہی رونا شروع کر دیتی، مائیں رہیں ہوشیار

8ماہ کی بچی کی دیکھ بھال کے لیے رکھی آیا ایسا کیا کرتی تھی بچی اسے دیکھتے ہی رونا شروع کر دیتی، مائیں رہیں ہوشیار فائل فوٹو 8ماہ کی بچی کی دیکھ بھال کے لیے رکھی آیا ایسا کیا کرتی تھی بچی اسے دیکھتے ہی رونا شروع کر دیتی، مائیں رہیں ہوشیار

روس میں ایک خاتون نے اپنی 8ماہ کی بچی کی دیکھ بھال کے لیے آیا رکھی ہوئی تھی لیکن جب بھی آیا بچی کے سامنے آتی وہ زاروقطار رونے لگ جاتی۔

اس پر بچی کی ماں کو شک گزرا اور اس نے بچی کے کمرے میں خفیہ کیمرہ نصب کر دیا۔ اسی روز جب گھر آ کر اسے کیمرے کی فوٹیج دیکھی تو اس میں ملازمہ بچی کے ساتھ ایسا سلوک کر رہی تھی کہ دیکھ کر ہر ماں باپ کے ہوش اڑ جائیں۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 26سالہ الینا لیوندیوا نامی ماں نے جب کام سے واپس آ کر فوٹیج دیکھی تو اس میں 31سالہ انستاسیا زیلیابووا نامی ملازمہ بچی کو شدید تشدد کا نشانہ بنا رہی ہوتی ہے۔

رونے پر بچی کے منہ پر تھپڑ مارتی ہے اور اس کے منہ میں دودھ کا فیڈر ٹھونس کر دوسرے ہاتھ سے اس کی ناک بند کر دیتی ہے۔ ویڈیو میں کئی بار وہ بچی کو بازو سے پکڑ کر بستراور فرش پر پھینکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ روس کے شہر نیفتیوگنگ میں پیش آیا۔ ماں نے آیا کا یہ بھیانک روپ سامنے آنے پر اس کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کروا دی ہے اور اب یہ مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔

install suchtv android app on google app store