چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کس کی عیادت کے لیے قائد اعظم ہسپتال اسلام آباد پہنچے؟ بڑی خبر آ گئی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سینیٹر مشاہد اللہ خان کی عیادت کیلئے قائد اعظم ہسپتال اسلام آباد پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر مشاہد اللہ خان مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔چیرمین سینیٹ نے کچھ وقت سینٹر مشاہد اللہ خان کے ساتھ گزارا اورڈاکٹروں سے انکے علاج سے متعلق دریافت کیا اور ان کو بہترین طلبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سینیٹر مشاہد اللہ خان کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری کی گئی ، سینیٹر مشاہد اللہ خان کے صاحبزادے ڈاکٹر افنان اللہ خان نے ٹوئٹر پر اپنے والد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جمعرات کی صبح ان کے والد کا ہرنیا کا آپریشن کیا گیا ہے، جو اللہ کی مہربانی سے کامیاب رہا ہے اور اب وہ تیزی سے روبصحت ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کی صحتیابی کی دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

install suchtv android app on google app store