حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں کس حوالے سے قرارداد جمع کروا ئی اور قرارداد کی اصل نوعیت کیا ہے؟ جانیے اس خبر میں

ایم پی اے حنا پرویز بٹ فائل فوٹو ایم پی اے حنا پرویز بٹ

احتساب عدالت کے باہر پولیس کی جانب سے مسلم لیگ ن کارکنوں پر تشدد کا معاملہ ،لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔

رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے خواتین اراکین سمیت دیگر کارکنان پر تشدد کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان نہتے اور پر امن احتجاج کرنے والے کارکنوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت اپنی نالائقی چھپانے اور عوام کی عدالت سے بچنے کے لیے اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات قائم کر رہی ہے،مریم نواز کی گرفتاری تاریخ یاد رکھے گی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انصاف کی بات کرنے والا عمران خان آمر بن گیا ہے،نئے پاکستان میں بغیر کسی عدالتی کارروائی کے مریم نواز کو گرفتار کیا گیا ہے،مریم نواز کی گرفتاری ظاہر کررہی ہے کہ حکومت اپوزیشن کی ہر آواز کو دبانا چاہتی ہے،حکومت جنتا جبر بڑھائے گی فتح حق اور جموریت کی ہو گی۔

install suchtv android app on google app store