جنگ مسلط ہوئی تو کشمیر کے لیے کٹ مریں گے، فواد چوہدری کا بھارت کو دوٹوک جواب

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری فائل فوٹو وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرنے چاہئیں، کشمیر کو فلسطین نہیں بننے دیں گے، جنگ مسلط ہوئی تو کشمیرکے لیے کٹ مریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اپنی سیاست کے پیچھے ہمارے بچوں کی بے حرمتی نہ کریں، کل جو ہوا اور آج جو ہو رہا ہے، پیغام اچھا نہیں جارہا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل عمران خان نے کہا کیا میں بھارت پر حملے کا حکم دے دوں، اس وقت شہباز شریف اور بلاول کو کھڑے ہو کر کہنا چاہیے تھا، قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں، یہ تاثرنہیں دینا چاہیے کہ ہم کوئی جنگ لڑنے سے بھاگ رہے ہیں۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا لڑنے کا موقع آیا تو پاکستان کا بچہ بچہ جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلے گا، ہمیں فوری طور پر سفارتی تعلقات بھارت سے ختم کرنے چاہئیں، جب بھارت نے بات ہی نہیں کرنی تو ان کا سفارتکار یہاں کیا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومیں سرجھکا کر نہیں جی سکتیں، ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن لڑنے کیلئے تیار بھی ہیں، ہم سے کہا جارہا ہے لڑنا نہیں ہے تو ٹھیک ہے، کشمیر کو فلسطین نہیں بننے دیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا بھارت وہی کررہاہے جو اسرائیل نے فلسطین میں کیا، ہمیں لڑنا پڑا تو لڑیں گے مرنا پڑا تو مریں گے، عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے ، جنگ ہوئی تو دنیا کے سب ممالک اس کی شدت محسوس کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جنگیں جیت ہارکیلئےنہیں عزت کیلئےلڑی جاتی ہیں، ہمیں مت بتائیں کہ ہماری معاشی صورتحال کمزورہے، ہمیں جنگ اور امن کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کوئی کمزورپیغام اس ایوان سے بھارت کونہیں جاناچاہیے، نہ بتائیں معیشیت کمزور ہے، جنگ مسلط ہوئی تو کشمیر کے لیے کٹ مریں گے۔

install suchtv android app on google app store