پاکستان میں ایک اور آن لائن ٹیکسی سروس کا آغاز

پاکستان میں کریم اور اوبر کی طرز پر 10 اگست کو چین کی کمپنی ایک براق نامی ٹرانسپورٹ سروس شروع کرے گی۔

سروس کا آغاز ابتدائی طور پر پاکستان کے 6 شہروں میں کیا جائے گا جن میں  کراچی، فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور پشاور شامل ہیں۔ چینی کمپنی ٹائم ایکسو کے چیف آپریٹنگ افسر ڈونلڈ لی نے بتایا کہ تعلیمی اداروں، طبی سہولیات کے مراکز اور شادی ہالز کو ابتدائی طور پر 10 فیصد پکیج دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ گوگل پلے اسٹور سے ایک ایپ انسٹال کرکے صارفین اس سروس سے مستفید ہوسکیں گے جب کہ لوگ روزگار کمانے کی خاطر اپنے موٹرسائیکل، کار، رکشے، ٹرک اور سامان اٹھانے والی گاڑیاں بھی رجسٹر کرا سکیں گے۔

چین کی یہ کمپنی ابتدائی طور پر دو کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کرے گی جس کو بڑھا کر 600 کروڑ ڈالر تک لے جایا جائے گا۔ نئی سروس کے بعد پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں بسنے والے لوگ سفر کے لیے تین میں سے کسی ایک کمپنی کا انتخاب کر سکیں گے۔

کمپنی ڈرائیور حضرات کو کمائی کا 97 فیصد حصہ دے گی اور خود 2 فیصد رکھے گی جب کہ اس وقت کمپنیاں 20 سے 25 فیصد پر کام کر رہی ہیں۔ڈرائیورز کی کمائی کا ایک فیصد ان کی صحت اور اہل خانہ کی دیکھ بھال کے لیے مختص کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store