'سیول' کا شہروں کے اندر سروس بند کرنے کا فیصلہ

ملٹی نیشنل ٹرانسپورٹ آپریٹنگ سروس ’سیول‘ نے پاکستان بھر میں اندرون شہر ٹرانسپورٹ سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

مشرق وسطی ملک مصر کی ٹرانسپورٹ ’سیول‘ نے پاکستان میں جولائی 2019 میں سروسز کا آغاز پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے کیا تھا، جس کے دو ماہ بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سروس کا آغاز کردیا گیا تھا۔

لاہور اور اسلام آباد کے بعد ’سیول‘ نے 2019 کے اختتام پر صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بھی سروسز کا آغاز کیا تھا مگر کورونا کی وبا کے دوران اس کی کمائی میں نمایاں فرق دیکھا گیا تھا۔

کورونا کے لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے اور صارفین کی جانب سے سروس کے کم استعمال کو دیکھتے ہوئے اب کمپنی نے اندرون شہر سفری سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

install suchtv android app on google app store