وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن رہنماﺅں کوبطور مشورہ کیا بات کہہ دی ؟ جانیے تفصیلات میں

  • اپ ڈیٹ:
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری فائل فوٹو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ ن لیگ اور آصف زرداری کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہمیں باہر نکالو اور ہم کہتے ہیں کہ باہر نکلو جو پیسے لوٹے ہے ، وہ ہمیں دیکر جاﺅ ۔

ذرائع کے مطابق فواد چودھری نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات ہونگے ، ہمارے امریکہ کے ساتھ تعلقات قائد اعظم کے وقت سے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ ایک سیاسی جماعت ہے اور ریلی نکالنا اس کا حق ہے لیکن سوال یہ ہے ریلی نکال کیوں رہے ہیں؟

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور آصف زرداری کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہمیں باہر نکالو اور ہم کہتے ہیں کہ باہر نکلو جو پیسے لوٹے ہے ، وہ ہمیں دیکر جاﺅ ۔انہوں نے کہا کہ جھگڑا صرف اتنا ہے اور کوئی جھگڑا نہیں ہے ۔

install suchtv android app on google app store