ریلوے حکام ٹرین کا شیڈول بحال کرنے میں نا کام

ریلوے حکام ٹرین کا شیڈول بحال کرنے میں نا کام ہوا فائل فوٹو ریلوے حکام ٹرین کا شیڈول بحال کرنے میں نا کام ہوا

ریلوے حکام ٹرین کا شیڈول بحال کرنے میں نا کام ہوا جسکی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس 10 گھنٹے لیٹ ہوئی اور پاک بزنس ایکسپریس 6 گھنٹے 20 منٹ لیٹ ہوئی۔ لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس 8 گھنٹے، تیز گام 2 گھنٹے 40 منٹ لیٹ، اور کراچی سے آنے والی شاہ حسین ایکسپریس 4 گھنٹے 10 منٹ لیٹ ہوئی۔ 

جناح ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ تاخیر کا شکار، جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 50 منٹ۔ فرید ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ لیٹ، اکبر ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ، ملت ایکسپریس 4 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔ کراچی سے آنے والی گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ لیٹ ہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store