قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی پرواز کو حادثہ

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی پرواز کو حادثہ فائل فوٹو قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی پرواز کو حادثہ

قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 852 اڑان بھرنے کے لیے تیار ہوئی لیکن رن وے پر اس کا ٹائر پھٹ گیا۔

زرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے جاپان جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ پی کے 852 اڑنے کے لیے بلکل تیار ہی تھی لیکن اچانک رن وے پر ہی اس کا ٹائر پھٹ گیا۔ جہاز معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔

اسلام آباد سے جاپان جانے والی پرواز نے بیجنگ میں ایک گھنٹہ رکنا تھا،جہاز میں چند پاکستانیوں کے علاوہ چینی مسافر بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔پی آئی اے کے جہازوں کے ساتھ اس طرح کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل گذشتہ سال بھی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی کراچی سے جانے والی پرواز کو پنجگور ائیرپورٹ پر حادثہ پیش آیا تھا اور طیارہ رن وے سے اتر کر کچی زمین پر پہنچ گیا۔

install suchtv android app on google app store