نکاح خوانوں کے لائسنس معطل، اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ آ گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کم عمر شادیاں رجسٹرد کرنے والے نکاح خوانوں کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے والے نکاح خوانوں کے لائسنس معطل کیے جائیں اور ان کے خلاف پولیس کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر نے کم عمری میں شادی کیس کا فیصلہ سنا یا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنا قانوناً جرم ہے ۔ لڑکی اغوام کے مقدمے میں شادی کا عنصرسامنے آئے تو پولیس لڑکی کی عمر کا تعین کرے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں 3 نکاح خواں سب کو ملے ہوئے ہیں ۔ مختلف مقدمات میں بھی ان 3 نکاح خوانوں کا ہی نام آتا ہے ۔ ایک نکاح خواں کے خلاف 28 پرچے ہیں ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے کی کاپی آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد فیصلے پر عمل درآمد کروائیں ۔

install suchtv android app on google app store