ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی وزیرِ داخلہ کی بولتی بند کردی

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ فائل فوٹو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی وزیرِ داخلہ کی اس ٹویٹ کا کرارا جواب دیا ہے جس میں انہوں نے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف کامیابی کو دوسرا کامیاب ’حملہ‘ قرار دیا تھا۔

دو روایتی حریفوں کے درمیان اتوار کو کرکٹ ورلڈ کپ میں اہم میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی، اس کے بعد بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے اپنی ٹویٹ میں بھارتی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ’انڈین ٹیم‘ کی جانب سے پاکستان پر دوسرا حملہ (اسٹرائک) ہے اور دونوں میں ہی یکساں نتیجہ برآمد ہوا۔

اس کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں ان کی معلومات درست کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم اچھا کھیلی اور ہاں میچ جیت گئی لیکن دو مختلف چیزوں کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا جن میں میچ اور ضرب لگانا شامل ہے، اگر کوئی شک ہے کہ نوشہرہ کی جوابی کارروائی میں ہم نے بھارتی فضائیہ کی خلاف ورزی کا کیا جواب دیا تھا تو 27 فروری 2019 کےنتائج دیکھئے جس میں دو بھارتی طیارے مار گرائے گئے تھے، دیکھیں اور حیران ہوتے رہیں۔

install suchtv android app on google app store