وزیراعظم کا ملائشین ہم منصب کو ٹیلی فون، پاکستان کیخلاف بھارتی سازش ناکام بنانے پر شکریہ ادا کیا

عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد فائل فوٹو عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد

پاکستان کی نیشنل فانشل ٹاسک فورس کی بلیک لسٹ میں شمولیت کی بھارت کی سازش ناکام بنانے کے لیے حمایت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب ڈاکٹر مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کیا جو ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں موجود ملائیشین ہائی کمشن میں ڈاکٹر مہاتیر محمد نے عمران خان سے 6 منٹ گفتگو کی ۔ بھارت نے دہشتگردی سے جڑی منی لانڈرنگ کا الزام لگا کر پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کروانے کی کوشش کی تھی لیکن اب ملائیشیا کی حمایت کے بعد یہ خطرہ ٹل گیا لیکن پاکستان کو اب تین ممالک کی حمایت مل گئی ۔ دیگر دو ممالک میں ترکی اور چائنہ شامل ہیں ۔

عمران خان سے گفتگو کے بعد ہائی کمیشن میں موجود ملائیشین میڈیا کو ڈاکٹر مہاتیر محمد نے بتایا کہ ملائشیا نے پاکستان کی حمایت کی کیونکہ انہوں نے منی لانڈرنگ کیخلاف اپنی جنگ کو توسیع دی ، ہم نے کسی کی دشمنی میں نہیں بلکہ قانون کے مطابق فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم یہ اعتراف کرتے ہیں کہ منی لانڈرنگ ایک بڑا مسئلہ ہے جس کی ایک وجہ دنیا کے کھلے بارڈر ہیں جہاں رقوم کی آزادانہ نقل و حرکت ہوتی ہے ، کسی خاص قوم کو بلیک لسٹ کرنے کا کوئی جواز نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزانہ نقل و حرکت کی وجہ سے ملائشیا جیسے دیگر ممالک بھی متاثر ہوئے جہاں بڑے سرمایہ کار مارکیٹ میں شیئرز کی قیمتیں بڑھانے کے لیے بھاری رقوم لگا دیتے ہیں ، آخر میں وہ اپنے شیئرز منافع میں بیچ دیتے ہیں اور اپنا سرمایہ نکال لیتے ہیں ۔

اسی دوران ملائشین وزیرخارجہ نے بتایاکہ تین ممالک پاکستان کے پیچھے کھڑے ہیں اور اس کے بلیک لسٹ میں جانے کے کوئی امکانات نہیں ۔

install suchtv android app on google app store