اڈیالہ جیل میں زرداری کیلئے خصوصی کمرہ تیار، 2 خصوصی خدمت گار بھی مہیا

سابق صدر آصف زرداری اور سینٹرل جیل اڈیالہ فائل فوٹو سابق صدر آصف زرداری اور سینٹرل جیل اڈیالہ

سینٹرل جیل اڈیالہ میں پیپلز پارٹی کے گرفتار رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کے لیے خصوصی کمرہ تیار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں بھی اسی خصوصی کمرے میں طویل قید کاٹی تھی۔ اس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی قید کاٹ چکے ہیں۔ اس کمرے میں ایئرکنڈیشنر لگانے کے ساتھ فریج کی بھی سہولت ہوگی اور جیل کی طرف سے ان کیلیے 2 خصوصی خدمت گار بھی مہیا ہوں گے۔ ایک خدمت گار دن کو ایک رات کے وقت دستیاب ہوگا۔

اس کمرہ کی راہداریوں میں کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگا دیئے گئے ہیں، بجلی جانے کی صورت میں جنریٹر کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ عدالت کی طرف سے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے سے قبل دوبارہ ان کا مکمل میڈیکل بورڈ چیک اپ کرایا جائے گا۔

جیل کے اس مخصوص وی وی آئی پی کمرہ کی صفائی ستھرائی مکمل کر لی گئی ہے۔ ان کے کمرہ کی طرف جیل کے دیگر قیدیوں کی آمد و رفت مکمل ممنوع ہوگی۔

install suchtv android app on google app store