سورج مغرب سے نکل سکتا ہے مگر نواز زرداری کی حکومت اب نہیں آئے گی: شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید فائل فوٹو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن کے رویے کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ عوامی جدوجہد پر نہیں منی لانڈرنگ پر پکڑے گئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ان لوگوں کے رویے سے جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ چور بازاری کرنے والے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، مگر ایسا نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ سورج مغرب سے نکل سکتاہے مگر نواز زرداری کی حکومت اب نہیں آئے گی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت درخواست مسترد ہونے پر سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے لیئے 5 افسران سمیت نیب کی ٹیم زرداری ہاؤس پہنچی، جہاں انھیں گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے بعد آصف زرداری کو نیب ہیڈکوارٹرز لے جایا جائےگا اور آصف زرداری کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔

install suchtv android app on google app store