پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب فائل فوٹو پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا جس میں آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکر نے ملک بھر کے جیالوں سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیالے مشتعل نہ ہوں، ضبط کا مظاہرہ کریں، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں اور تفصیلی عدالتی فیصلے کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔

دوسری جانب آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماوٴں اور جیالوں نے شام 6 بجے احتجاج کی کال دے دی، آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store