آصف زرداری کی حکومت کو تنقد، حکومت کی کوئی لائف نہیں ہے۔

آصف زرداری فائل فوٹو آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری کا کہا ہےکہ نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور اس حکومت کی کوئی لائف نہیں ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نمبر2 کے جج ارشد ملک عمرے کی ادائیگی کے باعث رخصت پر ہیں جس کے باعث ڈیوٹی جج محمد بشیرنے ملزمان کی حاضری لگا کر سماعت 14 جون تک کے لیے ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے باہر آصف زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ گرفتاری سے ڈرتے تونہیں؟ جس پر انہوں نے کہاکہ 13 سال میں نے پہلے ہی جیل کاٹی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، اس حکومت کی کوئی لائف نہیں۔

install suchtv android app on google app store