رکن قومی اسمبلی علی وزیر 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

رکن قومی اسمبلی علی وزیر 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے فائل فوٹو رکن قومی اسمبلی علی وزیر 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

بنوں میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 8 روز کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ہے، جبکہ محسن داوڑ تاحال مفرور ہیں۔

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی خارکمر چیک پوسٹ پر حملے کے ملزم علی وزیر کو انسداد دہشتگردی عدالت بنوں میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 8 دن کے جسمانی ریمانڈ پر شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ جس کے بعد انہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے کیلئے لوگوں کو مشتعل کرنے اور ہلاکتوں کے مبینہ ملزم رکن قومی اسمبلی محسن جاوید داوڑ ابھی تک مفرور ہیں۔ قبائلی رکن قومی اسمبلی مقامی آبادی میں چھپا ہوا اور لوگوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی ایم کی گلالئی اسماعیل کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور اطلاعات ہیں کہ وہ بیرون ملک فرار کی کوشش میں ہے۔

install suchtv android app on google app store