پاکستانی نژاد جرمن لڑکی کے اسلام آباد سے مبینہ اغواء کا ڈراپ سین

پاکستانی نژاد جرمن لڑکی کے اسلام آباد سے مبینہ اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا فائل فوٹو پاکستانی نژاد جرمن لڑکی کے اسلام آباد سے مبینہ اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا

اسلام آباد سے پاکستانی نژاد جرمن لڑکی کے مبینہ اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا اور وفاقی پولیس نے دوشیزہ کو لاہور سے بازیاب کرا لیا۔

لڑکی نے لاہور جاکر اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرلی تھی۔ پولیس کے مطابق عمیمہ خان 13 مئی کو گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی، اس کی انٹرنیٹ پر گیم کھیلنے کے دوران شفیق الرحمان سے دوستی ہوئی۔

لڑکی کے غائب ہونے پر اس کے چچا نے تھانہ آبپارہ میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تو پولیس نے سوشل میڈیا اپلیکیشنز کی مدد سے لڑکی کا سراغ لگا کر بازیاب کرایا اور اس کی تلاش میں آن لائن ٹیکسی سروس سے بھی مدد حاصل کی جہاں سے شفیق الرحمن کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔

عمیمہ اور شفیق الرحمان کے بیان کے مطابق وہ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور شادی کر چکے ہیں جبکہ پولیس تحقیقات کی روشنی میں مقدمہ سے متعلق تمام تر ریکارڈ عدالت میں پیش کرے گی۔

install suchtv android app on google app store