اپوزیشن کی جانب سے حکومت کیلئے چھوٹی عید پر ملے گی بڑی عیدی

اپوزیشن کی جانب سے حکومت کیلئے چھوٹی عید پر ملے گی بڑی عیدی فائل فوٹو

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان حکومت کے خلاف میدان میں آنے کی تیاریاں تیز کرنے پر اتفاق ہوا جس میں طے پایا کہ عید کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان حکومت کے خلاف میدان میں آنے کی تیاریاں تیز کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان گزشتہ رات ملاقات ہوئی جس میں حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر آئی ایم ایف اور دیگر قومی مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماوں نے تمام سیاسی قوتوں کو یکجا کرنے اور دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں اتفاق ہوا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آگئے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت کے خلاف میدان میں آنے کی تیاریاں تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا جس میں طے پایا کہ عید کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
دونوں رہنماوں نے مؤثر ایجنڈا لے کر عوام کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store