عدالتی فیصلے کی وجہ سے مریم نواز الیکشن نہیں لڑ سکیں، قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کا انتظار: پرویز رشید

مسلم لیگ نواز کے رہنما پرویز رشید فائل فوٹو مسلم لیگ نواز کے رہنما پرویز رشید

مسلم لیگ نواز کے رہنما پرویز رشید نے کہا عدالتی فیصلے کی وجہ سے مریم نواز الیکشن نہیں لڑ سکیں، قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کا انتظار ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں گی، عدالتی فیصلے کی وجہ سے مریم نواز الیکشن نہیں لڑ سکیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا قانونی پیچیدگیاں دور ہوتے ہی مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں گی۔ ، مریم نواز سیاسی کارکن ہیں ، سیاسی میدان میں بھرپور کردار ادا کرتی ہیں، انتخابات میں حصہ لینا سیاست کا حصہ ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا گزشتہ انتخابات میں پارٹی نے مریم نواز کو ایک حلقے سے امیدوار نامزد کیا۔

یاد رہے چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کے تحت پارٹی عہدے داروں کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا گیا تھا جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر ہوں گے۔

 

install suchtv android app on google app store