چینی لڑکوں کی جعلی شادیاں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو جوڑے اور ایک لڑکی گرفتار

چینی لڑکوں کی جعلی شادیاں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو جوڑے اور ایک لڑکی گرفتار فائل فوٹو چینی لڑکوں کی جعلی شادیاں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو جوڑے اور ایک لڑکی گرفتار

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر دو چینی اور 3 پاکستانی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیوں کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو جوڑے اور ایک لڑکی کو گرفتار کرلیا۔ پانچوں افراد کو تحقیقات کے لئے سیل منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 2 چینی باشندے اور 3 پاکستانی لڑکیاں خود کو شادی شدہ ظاہر کرکے بیرون ملک جارہی تھیں۔ چینی شہری سے مبینہ شادی کرنے والی تیسری لڑکی خاوند کے بغیر ہی ائیرپورٹ پہنچی۔

install suchtv android app on google app store