احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی

احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی فائل فوٹو

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت 21 مئی تک کے لیے ملتوی کردی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت میں تفتیشی افسر پیش نہیں ہوئے جن کے حوالے سے نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ تفتیشی افسر علی احمد ابڑو سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہشمیرہ فریال تالپور کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

ریفرنس کی نقول فراہم نہ کیے جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، جج ارشد ملک نے کہا کہ اگر ریفرنس کی نقول فراہم نہیں کی جارہی تو ٹرائل کیسے چلے گا۔

فاضل جج نے استفسار کیا ریفرنس کی کاپیوں کی تیاری کب تک ممکن ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا 28 کاپیاں تیار ہوئی ہیں باقی کی تیاری کے لیے 10 دن کا وقت درکار ہوگا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ ریفرنس کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کی جائیں جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

install suchtv android app on google app store