کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان مشکل میں پھنس گئے

پولیس نے کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والےملزمان کوگرفتارکرلیا فائل فوٹو پولیس نے کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والےملزمان کوگرفتارکرلیا

پولیس نے کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے والےملزمان کوگرفتارکرلیا، متاثرہ کنیڈین خاتون نےملزمان کی شناخت کرلی ہے ، آئی جی اسلام آباد نے 24 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے کینیڈین خاتون کوہراساں کرنےوالےملزمان کوگرفتارکرلیا ، ملزمان کی شناخت حمزہ سہیل اورانس کامران کےنام سےہوئی، متاثرہ کنیڈین خاتون نےملزمان کی شناخت کرلی ہے۔

گذشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کینیڈین خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ تھانہ سہالہ میں درج کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تھانہ سہالہ کی حدود میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو لڑکوں نے راستہ روک کر کینیڈین خاتون کو گاڑی میں بیٹھنے کو کہا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا خاتون کے مطابق ملزمان نے گاڑی کا پیچھا کیا اور مسلسل ہراساں کرتے رہے اور ڈرائیور سے بار بار منزل کا پوچھتے رہے، خاتون نے ملزمان کے ڈر سے ایک شاپنگ سینٹر میں چھپ کر جان بچائی۔

آئی جی اسلام آباد نے کینیڈین خاتون کوہراساں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہراساں کرنے والے ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ جب ہیلپ لائن 15 پر فون کیا گیا تو کہا گیا تھانے میں فون کریں اور اپنی شکایت کی درخواست جمع کرائیں، جس کے بعد پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی، پاکستان سیٹیزن پورٹل سے متعلقہ شکایت ایس پی کو بھجوائی گئی۔

 

install suchtv android app on google app store