وزیراعظم عمران کی معروف عالم دین تقی عثمانی پر حملے کی مذمت

زیراعظم عمران خان کی معروف عالم دین تقی عثمانی پر حملے کی مذمت فائل فوٹو زیراعظم عمران خان کی معروف عالم دین تقی عثمانی پر حملے کی مذمت

زیراعظم عمران خان نے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی صوبائی حکومتیں علمائے کرام کی سیکیورٹی یقینی بنائیں اور کہا مفتی تقی عثمانی جیسےجیدعالم دین ملک اورعالم اسلام کا اثاثہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈز کےجاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مفتی تقی عثمانی کی خیروعافیت کی خبر پر اظہاراطمینان کیا اور کہا مفتی تقی عثمانی جیسے جید عالم دین ملک اور عالم اسلام کا اثاثہ ہیں۔

عمران خان نے ہدایت کی صوبائی حکومتیں علمائےکرام کی سیکیورٹی یقینی بنائیں، مفتی تقی عثمانی جیسی قابل قدرہستی پرحملہ گھناؤنی سازش ہے ، سازش بے نقاب کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش بروئےکار لائی جائے۔

install suchtv android app on google app store