ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کی وزیر اعظم ہاوس آمد، گارڑ آف آنر پیش

ملائیشیاکے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے اعزاز میں میں گارڈآف آنر پیش کیا گیا، دونوں وزرائے اعظم ون آن ون ملاقات کریں گے جبکہ وفودکی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے اعزازمیں سرکاری تقریب کاانعقاد کیا گیا، اس سلسلے میں ڈاکٹر مہاتیرمحمد وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم عمران خان نے اپنے ہم منصب کا استقبال کیا۔

ڈاکٹرمہاتیر محمد کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور وزیراعظم ہاؤس میں دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئی جس کے بعد ملائیشیا کے وزیراعظم نے گارڈآف آنر کا معائنہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا اور سرکاری حکام سے معزز مہمان کا تعارف کرایا جبکہ عمران خان کا بھی ملائیشیا کے وف دسے تعارف کرایا گیا جس کے بعد ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا۔

وزیراعظم عمران خان کی ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد سے ون آن ون ملاقات ہوگی اور وفودکی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے جس میں معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب کو ظہرانہ بھی دیں گے

ڈاکٹر مہاتیر محمد یوم پاکستان کی تقریب میں کل بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

صدرمملکت عارف علوی آج ملائیشین وزیر اعظم کے اعزاز میں اعشائیہ دیں گے۔ صدر مملکت عارف علوی ملائیشین وزیراعظم کو “نشان پاکستان” ایوارڈ پیش کریں گے۔

install suchtv android app on google app store