نعیم رشید کی والدہ اور بھائی آخری رسومات میں شرکت کیلئے روانہ

نعیم رشید کی والدہ اور بھائی آخری رسومات میں شرکت کیلئے روانہ فائل فوٹو نعیم رشید کی والدہ اور بھائی آخری رسومات میں شرکت کیلئے روانہ

نیوزی لینڈ کی مسجد پر دہشت گرد حملے کے دوران بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستانی نعیم رشید کی والدہ اور بھائی، ان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ایبٹ آباد سے لاہور روانہ ہوگئے جہاں سے وہ پہلی ہی فلائٹ میں کرائسٹ چرچ جائیں گے۔

نعیم رشید کی کزن آمنہ سردار نے وفاقی حکومت کی جانب سے نعیم رشید کے اہلِ خانہ کے لیےفوری ویزا جاری کرنے پر حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔

حکومت کی جانب سے نعیم رشید کی والدہ بیدار آپا اور اور ان کے بھائی کے لیے نیوزی لینڈ کا ویزا جاری کیا گیا ہے تاکہ وہ بیٹے اور پوتے کی آخری رسومات میں شرکت کرسکیں جو کہ کل ادا کی جائیں گی۔

نعیم کی والدہ 80 سال سے زائد عمر کی بیدار آپا نے حکومت پاکستان سے درخواست کی تھی کہ ان کے بیٹے اور پوتے کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے انہیں نیوزی لینڈ جانے کے لیے ویزا جاری کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store