وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کل سے جو صورتحال بنی چاہتا تھا کہ قوم کو اعتماد میں لوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کو ہر قسم کی تحقیقات کی پیشکش کی، پلوامہ حملے میں جو ہلاکتیں ہوئیں اس پر علم ہے کہ ان کے لواحقین کو تکلیف پہنچی ہوگی کیونکہ ہمارے ہاں 10 سال میں 70 ہزار سے زیادہ لوگ مرے۔

اس سے قبل بھارت کی مسلسل جارحیت اور دراندازی کے بعد اس وقت وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر حکام شریک تھے۔

پاکستان فضائیہ نے آج صبح لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور اس کے دو پائلٹ بھی گرفتار کر لیے تھے۔

موجودہ تناظر میں وزیراعظم کا خطاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

install suchtv android app on google app store