آصف زرداری کی ایف آئی اے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

 آصف زرداری فائل فوٹو آصف زرداری

جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق آصف زرداری نے ایف آئی اے کی تحقیقات جاری رکھنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق آصف زرداری نے ایف آئی اے کی تحقیقات جاری رکھنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں دائرکی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائرکرچکے، جے آئی ٹی کوعدالت نے نیب کی معاونت کرنے کا حکم دیا، عدالتی فیصلے کے بعد بھی ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے۔

ایف آئی اے نے آصف زرداری کے لیگل ایڈوائزرابوبکرزرداری کوبھی طلب کیا، ایف آئی اے نے ابوبکر زرداری سے مخصوص بینک اکاؤنٹس بارے پوچھ گچھ کی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایک طرف نیب دوسری طرف ایف آئی اے متوازی تحقیقات کررہا ہے، ایک ہی معاملے پر دو اداروں کا تحقیقات کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے جب کہ ایف آئی اے کا تحقیقات جاری رکھنا عدالتی فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں آصف علی زرداری نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ ایف آئی اے اورجے آئی ٹی کو تحقیقات سے روکنے کا حکم دے۔

 

install suchtv android app on google app store