حکومت کا "کامیاب جوان پروگرام" کی شکل میں نوجوانوں کے لیے بڑا تحفہ

کامیاب جوان پروگرام فائل فوٹو کامیاب جوان پروگرام

وفاقی حکومت اب نوجوانون پر پیسہ خرچ کرے گی کیونکہ نوجوان ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔ اب پیسہ پل اور میٹرو پر نہین لگایا جائےگا۔

وفاقی حکومت نے کامیاب جوانپروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 10 لاکھ نوجوانوں کو خود مختار اور بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کامیاب جوان پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ اسمال فنانسنگ کی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے اور وزیراعظم عمران خان کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ شروع کیا جائے گا۔

اس منصوبے سے دس لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں تیار رہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے۔

 نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا مرحلہ فوری شروع ہو رہا ہے، نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store