حکومت کو غلط کرتوتوں سے روکنے کیلئے اپوزیشن کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے، عبدالغفور حیدری

حکومت کو غلط کرتوتوں سے روکنے کیلئے اپوزیشن کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے، عبدالغفور حیدری فائل فوٹو حکومت کو غلط کرتوتوں سے روکنے کیلئے اپوزیشن کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے، عبدالغفور حیدری

جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی مصلحت اور مجبوریوں کا شکار ہیں جس وجہ سے اپوزیشن حکومت کے خلف طاقتور اور مضبوط کردار ادا کرنے میں ناکام رہی۔

جے یو آئی (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی سیاسی خاموشی اور ڈیل و ڈھیل کی خبروں کے حوالے سے کھل کا شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ڈھیل ہو یا ڈیل، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کیلئے نقصاندہ ہوگی۔ اگر انہیں کوئی مشکل ہے تو جواں مردی سے اس کا مقابلہ کریں۔ کسی سیاسی جماعت کا ڈیل کرنا ایک اچھا عمل نہیں ہوگا۔

تحریک انصاف کی کارکردگی کو صفر قرار دیتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے کوششیں اب بھی جاری ہیں۔ اگر اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں تو عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اصل اپوزیشن کا کردار جمعیت علمائے اسلام (ف) کر رہی ہے۔ موجودہ حکومت کو غلط کرتوتوں سے روکنے کیلئے اپوزیشن کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store