جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: پہلی ابتدائی رپورٹ نیب ہیڈ کوارٹرز کو موصول

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: پہلی ابتدائی رپورٹ نیب ہیڈ کوارٹرز کو موصول فائل فوٹو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: پہلی ابتدائی رپورٹ نیب ہیڈ کوارٹرز کو موصول

جعلی بینک اکاؤنٹس کے خلاف تحقیقات کے حوالے سے نیب راولپنڈی کی پہلی ابتدائی رپورٹ نیب ہیڈ کوارٹرز کو موصول ہوگئی۔ رپورٹ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے تیار کی ہے جو کل سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

نیب ذرائع کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے۔ نیب نے 16 مقدمات کی چھان بین شروع کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کی جانچ پڑتال میرٹ پر کی جا رہی ہے۔ جے آئی ٹی حکام سے نیب نے بریفنگ لی۔ مقدمات سے متعلق مزید ثبوت حاصل کیے جا رہے ہیں۔ متعلقہ محکموں سے مزید ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں نیب کو ہر 15 روز بعد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا

install suchtv android app on google app store