افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے: شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے۔

وزارت خارجہ میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات افغان مفاہمتی عمل پرہونے والی پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کاوشیں جاری رکھے گا، افغانستان میں قیام امن کے لئے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے امریکا طالبان براہ راست مذاکرات میں سہولت کاری پر وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

واضح رہے کہ منصب سنبھالنے کے بعد امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کاخطے کا پانچواں دورہ ہے جب کہ امریکی وفد میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، دفاع اینڈ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نمائندے شامل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store