سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کو آج دنیا سے گزرے چھ سال بیت گئے

جماعت اسلامی کے سابق امیر اور اتحاد امت کے داعی قاضی حسین احمد کو دنیا سے گزرے آج چھ سال بیت گئے ہیں فائل فوٹو جماعت اسلامی کے سابق امیر اور اتحاد امت کے داعی قاضی حسین احمد کو دنیا سے گزرے آج چھ سال بیت گئے ہیں

جماعت اسلامی کے سابق امیر اور اتحاد امت کے داعی قاضی حسین احمد کو دنیا سے گزرے آج چھ سال بیت گئے، انہوں نے جماعت اسلامی کو ڈرائنگ روم کی سیاست کے نکال کرسڑکوں پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انیس سو اڑتیس میں ضلع نوشہرہ کے زیارت کاکا خیل میں آنکھیں کھولنے والے قاضی حسین احمد مہد سے لحد تک اقبال کے اس شعر کی عملی تفسیر بنے پاکستانی سیاست کے خارزار میں اہل وطن کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیتے رہے۔

اسلامیہ کالج پشاور سے گریجویشن اور پشاور یونیورسٹی سے جغرافیہ میں ایم ایس سی کرنے کے بعد تین برس تک تدریسی فرائض انجام دیتے رہے، دوران طالبعلمی اسلامی جمعیت طلباء کے پلیٹ فارم سے طلبا حقوق کے لیے جدو جہد میں مصروف رہے۔
جماعت اسلامی کو ڈرائنگ روم کی سیاست سے نکال کر سڑکوں پر لانے والے امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد انیس سو ستاسی میں جماعت اسلامی کے تیسرے امیرمنتخب ہوئے۔

انہوں نے دور امارت میں جماعت اسلامی کوڈرائنگ روم سے نکال کر عوامی جماعت بنایا اور کارکنوں کے ساتھ خود بھی سڑکوں پر لاٹھیاں کھائیں، بائیس برس تک امیر جماعت رہنے والے قاضی حسین احمد نےملکی سیاست میں فعال کرداراداکیا۔
قاضی حسین احمد انیس سو پچاسی اورچھیانوے میں دو مرتبہ سینیٹ کے ممبر بنے۔

دو ہزار دو کےانتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سےرکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، قاضی حسین احمد امریکا مخالف جذبات کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔

وہ امریکا کی انسداد دہشت گردی پالیسی کے سخت ناقد تھے، قاضی حسین احمد اتحاد بین المسلیمن کیلئے ہمیشہ سرگرم رہے، ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل اس کی واضح مثال ہیں۔

بارہ جنوری انیس سو اڑتیس کو زیارت کاکا صاحب میں آنکھیں کھولنے والے قاضی حسین احمد ملکی سیاست میں انمٹ نقوش چھوڑ کر چھ جنوری دو ہزار تیرہ کو نوشہرہ میں منوں مٹی تلے جا سوئے۔

install suchtv android app on google app store