ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں سب کیلئے انصاف ہو، امیر جماعت اسلامی

ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں سب کیلئے انصاف ہو، امیر جماعت اسلامی فائل فوٹو ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں سب کیلئے انصاف ہو، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں سب کیلئے انصاف ہو۔

لاہور میں کسان ونگ کی تقریب سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے بسنت دوبارہ منانے کا اعلان کیا ہے، پتہ نہیں کتنے بچے بسنت کے دوران ڈور سے مریں گے لہٰذا حکومت بتائے بسنت منانے کا مطالبہ کس نے کیا؟

انہوں نے کہا کہ حکومت سے قوم کا مطالبہ ہے بچوں کے ہاتھ میں کتاب اور قلم تھمائے، کسان کو سستا بیج، کھاد اور دوائیں دے اور وفاقی و صوبائی بجٹ میں زراعت کے شبعے کیلئے مطلوبہ فنڈ رکھا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ مسائل حل کرنے کے بجائے لوگ پتنگ بازی میں مصروف ہوجائیں لیکن ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں انصاف سب کیلئے ہو، ملک میں غریب کیلئے علاج ناممکن ہے

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم ڈرائنگ روم والے لیڈر نہیں بلکہ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں۔

x

install suchtv android app on google app store