صدر علوی، کرغز ہم منصب کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

صدر علوی، کرغز ہم منصب کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق فائل فوٹو صدر علوی، کرغز ہم منصب کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے کرغزستان کے ہم منصب SOORONBAY JEENBEKOV سے آج استنبول میں ملاقات کی۔

انہوں نے ملاقاتوں کے د وران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور عوامی رابطوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار میں اضافے پر زور دیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے میں پاکستان کی مدد کرنے پر کرغزستان کے کردار کو سراہا۔کرغزستان شنگھائی تعاون تنظیم کا موجودہ چیئرین ہے اور جلد اس کا جلد بلانے پر غورکررہا ہے۔

صدر عارف علوی نے اپنے البانوی ہم منصب ILIR META سے بھی آج استنبول میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کی۔

install suchtv android app on google app store