وقت بتائے گا اپوزیشن کتنی طاقت ور ہوتی ہے، متحدہ اپوزیشن

آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو فائلل فوٹو آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

سابق صدر آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوری طاقتیں کمزور نظرآ رہی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں سے بات کر کے لائحہ عمل طے کرینگے، 10سال تک ہم نے جمہوریت کیلئے ملکر کام کیا۔

آصف علی زرداری حکومت کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرنے کے لیے متحرک ہو گئے، حکومت کے خلاف قرارداد دینے کی تجویز دینے کے بعد آصف علی زرداری مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچ گئے، اپوزیشن کو متحد کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا ہے، مسلم لیگ (ن) سے رابطہ مولانا کریں گے، وقت بتائے گا اپوزیشن کتنی طاقت ور ہوتی ہے، ضروری نہیں حکومت کو گرایا جائے، حکومت کو طریقہ درست کرنا چاہیے۔

اس موقع پر سربراہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پارلیمانی طریقہ کار ہے، موجودہ حکومت کے پاس جعلی مینڈیٹ ہے، یہ جعلی اکثریت ہے اس مینڈیٹ کو نہیں مانتے۔

install suchtv android app on google app store