ماڈل ایان علی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  • اپ ڈیٹ:
ماڈل ایان علی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری فائل فوٹو ماڈل ایان علی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کسٹمز کی خصوصی عدالت نے کرنسی اسمگلنگ مقدمے میں ماڈل ایان علی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کسٹمز کی خصوصی عدالت میں اسمگلنگ کیس کی سماعت کا آغاز جج ارشد حسین بھٹہ کی سربراہی میں کیا گیا،گزشتہ سماعت پرعدالت نے پراسیکیوٹر کی طرف سے ماڈل گرل کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ماڈل ایان علی کو چھ اکتوبر کو 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن عدالت کے خصوصی حکم کے بعد بھی ملزمہ ایان علی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ملزمہ ایان علی کی عدم حاضری پر کسٹمز کی عدالت نے ملزمہ کے وکیل پر شدید برہمی کا اظہار کیا، ایان علی کے وکیل نے عدالت کی برہمی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی مؤکل بیمار ہیں ان کو عدالت میں حاضری سے استثنی دیا جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ملزمہ بیمار ہیں تو ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا جائے، آپ نے کوئی میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش نہیں کیا، پرانے میڈیکل سرٹیفکیٹ پر اتنے وقت کے لیے استثنٰی نہیں دیا جا سکتا۔کسٹمز عدالت کے اسپیشل پراسیکیوٹر کسٹمز امین فیروز سماعت کے دوران برہم ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمیشہ بہانے بناتے ہیں اورعدالت کا وقت ضائع کرتے ہیں، اتنا وقت گزر گیا ہے ملزمہ کو جان بوجھ کر پیش نہیں کیا جا رہا، ملزمہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں،جس پر عدالت نے ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

install suchtv android app on google app store