آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال فائل فوٹو آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کیلئے جی ایچ کیو پہنچے جہاں دونوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کی بھی تعریف کی۔

تھامس ڈریو نے پاک برطانیہ تعلقات میں بہتری کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔

install suchtv android app on google app store