نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا: ذرائع

نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، ذرائع فائل فوٹو نوازشریف اور مریم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، ذرائع

سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا تھا جس کےبعد بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں شامل کرلیا گیا ہے جس کےبعد ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد ہوگئی ہے۔

اس سے قبل نگران وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے گریز کیا تھا۔

واضح رہے کہ نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی جس کے بعد تینوں شخصیات اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

تینوں شخصیات نے سزا معطلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جس پر عدالت نے سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے جو عید کے بعد سنایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store