آصف زرداری نے ساڑھے 24 سال بعد پارلیمانی سیاست میں واپسی کا اعلان کردیا

آئندہ انتخابات میں کسی جماعت کو بھی اکثریت نہیں ملے گی، آصف زرداری آئندہ انتخابات میں کسی جماعت کو بھی اکثریت نہیں ملے گی، آصف زرداری

سابق صدراور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری نےنوابشاہ سے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیاہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاھ نے منتخب ارکان اسمبلی کے لیئے افطار کا اہتمام کیا تو اس موقع پر سابق آصف علی زرداری بھی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے۔پی پی پی شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ نواب شاہ سے انتخابات میں حصہ لوں گا، لیاری بھی حلقہ انتخاب ہوسکتا تھا مگر پھر ایک نمبر کم ہوجاتا۔

انھوں نے پیش گوئی کی کہ آئندہ انتخابات میں کسی جماعت کو بھی اکثریت نہیں ملے گی، اتحادی حکومت ہی بنے گی۔

سابق صدر آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کے پیپلزپارٹی اس الیکشن میں بہتر رزلٹ دیگی۔

install suchtv android app on google app store