سری لنکن کمانڈر کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی چیف جنرل سینانائیکے نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سری لنکن آرمی چیف نے ملاقات کی ،دونوں حکام میں ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی،سری لنکن کمانڈرکو جی ایچ کیو آمد پرگارڈآف آنر بھی دیا گیااورمعززمہمان نے جی ایچ کیوآمد پریادگارشہدا پرپھول بھی چڑھائے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون وعلاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر سری لنکن کمانڈرنے دہشتگردی کیخلاف جنگ اورخطے میں امن کیلئے پاک فوج کے کردارکوسراہا سری لنکن آرمی چیف سینانائیکے نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاک فوج سنجیدہ کوششیں کرر ہی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store