پاکستانی طالب علم نے ریاضی کا عالمی مقابلہ جیت لیا

پاکستانی طالب علم نے ریاضی کا عالمی مقابلہ جیت لیا فائل فوٹو

پاکستانی طالب علم نے ’ریاضی کے عالمی مقابلے‘ میں سونے کا تمغہ حاصل کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہونے والے ’ریاضی کے بین الااقوامی مقابلے ‘ میں 600 امیدواروں کو شکست دے کر پاکستانی ہونہار طالب علم سید جعفر رضا نے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا ہے، جعفر رضا اور ان کے دیگر 6 ہم جماعت طالب علموں نے پاک ترک انٹرنیشنل اسکول لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک سونے اور چاندی و کانسی کے تین تین تمغے اپنے نام کیے۔

اس مقابلے میں 17 ممالک کی 180 ٹیموں کے 600 طالب علموں نے شرکت کی، یہ مقابلے 22 فروری سے 24 فروری کے درمیان بنکاک میں منعقد ہوئے جس کا مقصد ریاضی جیسے مشکل اور قدرے خشک مضمون کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا اور طالب علموں کے رجحان کو جانچنا تھا تاکہ طالب علم اپنی ذہانت اور صلاحیتوں سے واقف ہوں سکیں

install suchtv android app on google app store